ضلع میں 10رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر گجرات

جمعہ 21 اپریل 2017 23:30

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنرگجرات محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر میں 10رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنرز اس حوالے سے فوری طور پر تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ چھ رمضان بازار تحصیل گجرات میں لگائے جائیں گے جن میں ظہور الہی اسٹیڈیم، ماڈل بازار، ریلوے روڈ، شاہ جہانگیر روڈ، کنجاہ اور جلالپور جٹاںشامل ہیں، تحصیل کھاریاں میں جی ٹی روڈ کھاریاں، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ جبکہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر رمضان بازار لگائیں جائیں گے۔

انہوںنے بتایا کہ ضلع میں اے ڈی سی ریونیو واصف رحمان کو رمضان بازاروں کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز رمضان بازاروں کے انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ انکی معاونت کیلئے دیگر افسران کا بھی تقرر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات میں رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔