پاکستان اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ای سی او ایس او سی کے پروگرام اور رابطہ کمیٹی کا دوبارہ رکن منتخب

جمعہ 21 اپریل 2017 23:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ای سی او ایس او سی کے پروگرام اور رابطہ کمیٹی (سی پی سی) کا دوبارہ رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستان نے ای سی او ایس او سی کے انتخاب میں 50 میں سے 48 ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان 1973ء سے لیکر اب تک سی پی سی کا رکن ہوتا آ رہا ہے اور صرف ایک مرتبہ 1985ء تا 1987ء پاکستان کمیٹی میں شامل نہیں تھا۔

(جاری ہے)

حالیہ انتخاب کے بعد پاکستان 2020ء تک اپنی خدمات سرانجام دے گا۔ اقوام متحدہ کی ای سی او ایس او سی کی سی پی سی کمیٹی سٹرٹیجک فریم ورک کے تحت مختلف پروگراموں کی نگرانی کرتی ہے جبکہ کمیٹی اقوام متحدہ کو جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی رہنمائی کرتی ہے۔ سی پی سی میں بطور رکن پاکستان کا حالیہ انتخاب اقوام متحدہ میں عالمی مسائل کے خاتمے اور ترقی کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :