وزیراعظم نواز شریف اب سند یافتہ جھوٹے اور کرپٹ انسان ہیں،سینیٹر سعید غنی
تازہ ترین : 1
وزیراعظم نواز شریف اب سند یافتہ جھوٹے اور کرپٹ انسان ہیں،سینیٹر سعید ..

وزیراعظم نواز شریف اب سند یافتہ جھوٹے اور کرپٹ انسان ہیں،سینیٹر سعید غنی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی کے راہنماء سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اب سند یافتہ جھوٹے اور کرپٹ انسان ہیں۔ عدالت نے انہیں کلین چٹ نہیں دی بلکہ مزید تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور دو ججوں نے تو انہیں بددیانت اور جھوٹا بھی تسلیم کیا ہے ۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحبان کو مکمل فیصلہ دینا چاہیے تھا نو ماہ کے بعد ادھورا فیصلہ قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم چاہتے ہیں کہ ایک طاقتور پینل معاملے کی مزید تحقیقات کرے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ کے اندر بہت زیادہ لوگ نواز شریف کے طرز حکمرانی سے خوش نہیں ہیں شائد اسی لئے انہوں نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے پر مٹھائیاں تقسیم کی ہیں۔ (عابد شاہ)
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:26:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں