پنجاب حکومت نے 3 ڈی آئی جیز کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر او ایس ڈی بنا دیا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:22

پنجاب حکومت نے 3 ڈی آئی جیز کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر او ایس ڈی بنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پنجاب حکومت نے 3 ڈی آئی جیز کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر گزشتہ دنوں نہ صرف او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کیے بلکہ انہیں ون سٹیپ ڈائون کرتے ہوئے ایس ایس پی بنائے جانے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

حکومت کے زیرعتاب آنے والے پولیس افسران میں ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور ڈی آئی جی ادریس احمد، ڈی آئی جی ویلفیئر محمد وسیم سیال اور ڈی آئی جی اوورسیز پاکستانیز ڈائریکٹر آغا محمد یوسف شامل ہیں۔

18 اپریل کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے گزشتہ روز تنزلی کا شکار ہونے والے تینوں افسران کو اپنے عہدوں کے فوری چارج چھوڑنے کا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :