ہنڈا نے پاکستان میں 7سیٹرایس یو وی ،نئی بی آر وی لانچ کردی

گزشتہ مالی سال کے دوران ہنڈا اٹلس کارز نے 35,000یونٹس کے ساتھ فروخت کا بلند ترین ریکارڈ قائم کیا‘شنجی اویاما ہنڈا بہترین کوالٹی کے ساتھ نئے خوبصورت ماڈلز پیش کرکے اس اعزاز کو برقرار رکھے گا جس سے ہمیں اپنے کسٹمرز کے معیار زندگی کو اور بھی بہتر بنانیمیں مددملے گی ‘تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 23:20

ہنڈا نے پاکستان میں 7سیٹرایس یو وی ،نئی بی آر وی لانچ کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے 7سیٹرSUVنئی ہنڈا BR-Vبالآخر لانچ کردی۔ افتتاحی تقریب فلیٹیز ہوٹل لاہورمیں منعقد ہوئی جس میں ہنڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ایشیا اور اوشینیا کیلئے چیف آپریٹنگ آفیسر ریجنل آپریشنر اور ایشین ہنڈا موٹر کمپنی کے پریزیڈنٹ اور سی ای او مسٹر شنجی اویاما، اور ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان)لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ٹوئچی اشیاما نے شرکت کی۔

نئی ہنڈا BR-Vجدید 1.5-liter i-VTECانجن کی حامل اور مقامی طور پر تیار ہونے والی پہلی مِڈ سائزSUVہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شنجی اویاما نے کہا کہ 31مارچ 2017کو ختم ہوئے مالی سال کے دوران ہنڈا اٹلس کارز نے 35,000یونٹس کے ساتھ فروخت کا بلند ترین ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

میں پاکستانی کسٹمرز کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ اعلی اعزاز حاصل کرنے میں ہنڈا کی معاونت کی۔

ہنڈا بہترین کوالٹی کے ساتھ نئے خوبصورت ماڈلز پیش کرکے اس اعزاز کو برقرار رکھے گا جس سے ہمیں اپنے کسٹمرز کے معیار زندگی کو اور بھی بہتر بنانیمیں مددملے گی۔اور ہم اپنے کسٹمرز کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹوئچی اشیاما نے کہا کہ پاکستان ہنڈا کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم اپنے توسیعی منصوبے میں نئے ماڈلز متعارف کروا کے کسٹمرز بیس کو بڑھانے پر اپنی توجہ مرکوز کئیہوئے ہیں۔

BR-Vکی لانچ سے ہمیں پہل کرنے کا ایک اور اعزاز ملا ہے کیونکہ یہ پاکستان میں تیار ہونے والی پہلی 7سیٹرSUVہے۔ اس سے کسٹمرز کو نمایاں ہونے کے احساس کے ساتھ تین قطاروں والے کشادہ انٹیریئر کے فائدے اور کمفرٹ بھی ملے گا۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ نئی BR-Vشہری اور دیہی کسٹمرز میں یکساں طور پر مقبولیت حاصل کرے گی، ہماری ترقی میں تیزی آئے گی اور ملک میں برانڈ کی موجودگی کو استحکام ملے گا۔

ہنڈا کی ارتھ ڈریمز ٹیکنالوجی کے تحت تیار ہونے والی نئی CVTٹیکنالوجی سے لیس BR-Vکا ٹھوس اورمضبوط باہری ڈیزائن اور ہائی گرائونڈ کلیئرنس اسے ایک سٹائیلش SUVبناتی ہے۔ BR-Vدو گریڈز، 1.5 i-VTECاور 1.5 i-VTEC Sمیں دستیاب ہے۔ ایل ای ڈی پوزیشن لیمپس کے ساتھ پروجیکٹر ہیڈ لائٹس، انگریزی حرفCکے ڈیزائن کی ایل ای ڈی ٹیل لائٹس اور سپورٹی روف ریلز تمام ویرئنٹس کے سٹینڈرڈ فیچرز ہیں۔

نئی BR-Vایکٹو سولڈ موشن ایکسٹریئر ڈیزائن کونسپٹ کے مطابق مضبوط اور خوبصورت تراش خراش والے باہری ڈیزائن اور نمایاں، کشادہ اور آرام دہ اندرونی کیبن کی حامل ہے۔ تین قطاروں میں نشستوں کی ترتیب کی بدولت اس میں بڑے آرام سے 7لوگ بیٹھ سکتے ہیں ۔ یہی خوبی اسے فیملی اور فرینڈز کے ساتھ تفریحی دوروں کیلئے پرفیکٹ بناتی ہے۔ سامان کی ضرورتوں کے تحت سیٹوں کو کئی طرح سے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

6600 rpmپر 88کلوواٹس اور 4600 rpmپر 145 N-mکے ٹارک کے ساتھ 1.5 liter i-VTECانجن زبردست پاور فراہم کرتا ہے۔ ارتھ ڈریم ٹیکنالوجی اور CVTایک ہموار، پرلطف اور فیول ایفیشنٹ ڈرائیو کو یقینی بناتی ہے۔ i-VTEC Sمیں الائے ویلز اور بھی زیادہ سپورٹی ڈرائیونگ کا احساس دلاتے ہیں۔نئی BR-Vمیں کئی ایڈوانس فیچرز جیسے آڈیو سٹیئرنگ سوئچز اور ڈیجیٹل ایئر کنڈیشننگ کنٹرولز دئیے گئے ہیں۔

1.5 i-VTEC Sگریڈ میں بلٹ اِن نیوی گیشن اور ریورس کیمرے کے ساتھ 7انچ ٹچ سکرین ڈسپلے آڈیو شامل ہے۔ دونوں ویرئنٹس میں آزادنہ کنٹرولز کے ساتھ ریئر ایئر کنڈیشننگ سسٹم موجود ہے جوکہ نشستوں کی پہلی اور دوسری قطار کے درمیان واقع ہے، تاکہ ایئرفلو پورے کیبن میں پھیل سکے۔پسنجرز کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہنڈا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گاڑی کو ہنڈا کی Gفورس کنٹرول(G-CON)باڈی انجینئرنگ کی بدولت تصادم سے تحفظ حاصل ہے، جوکہ کریش کی صورت میں Gفورس کو منتشر کرتی اور پسنجرز کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

ڈرائیور سائیڈ کے SRSایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم(ABS)، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن(EBD)، اور سپیڈسینسنگ آٹو ڈور لاک دونوں ویرئنٹس کے سٹینڈرڈ فیچرز ہیں۔نئی BR-Vچھ رنگوں میں دستیاب ہے جن میں پاکستانی کسٹمرز کے پسندیدہ رنگ Taffeta White, Modern Steel Metallic, Crystal Black Pearl, Lunar Silver Metallic, Brilliant sporty blueاور Urban Titaniumشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :