پاناما کیس فیصلے پر وزیراعظم گہرے صدمے میں

گزشتہ روز وزیراعظم کا خطاب بھی اسی باعث موخر کیا گیا: ذرائع

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اپریل 2017 21:00

پاناما کیس فیصلے پر وزیراعظم گہرے صدمے میں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اپریل2017ء) ذرائع کے مطابق پاناما کیس فیصلے پر وزیراعظم گہرے صدمے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے بنچ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنایا دیا گیا تھا۔ فیصلے میں وزیراعظم کو فی الفور تو نااہل قرار نہیں دیا گیا تاہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنایا گیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے جشن تو منایا گیا تاہم پارٹی کی اعلی قیادت اس فیصلے پر زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاناما کیس فیصلے میں تمام 5 ججوں کی جانب سے کلین چٹ نہ دیے جانے اور 2 ججوں کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے پر وزیراعظم گہرے صدمے میں ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے رفقاء اس فیصلے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں اور اسی لیے گزشتہ روز پہلے پہل تو شام 7 بجے قوم سے خطاب کا اعلان کیا گیا تاہم بعدازاں فیصلے کی تفصیلات جاننے کے بعد خطاب موخر کر دیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیلئے آنے والے دنوں میں مزید مشکلات کھڑی ہونے والی ہیں۔