فراریوں کے جسم پر بوسیدہ کپڑے شرپسندوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،نواب ثناء اللہ زہری

بلوچ کے سروں کی قیمت لینے والے یورپ اور سوئزلینڈ میں بیٹھے ہیں ،وزیر اعلی بلوچستان

جمعہ 21 اپریل 2017 23:19

فراریوں کے جسم پر بوسیدہ کپڑے شرپسندوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،نواب ثناء ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) چیف آف جھا لاوان وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ فراریوں کے جسم پر بوسیدہ کپڑے شرپسندوں کے منہ پر تھمانچہ ہے ،،بلوچ کے سروں کی قیمت لینے والے یورپ اور سوئزلینڈ میں بیٹھے ہیں ،انہوں نے یہ بات جمعہ کو بلوچستا اسمبلی کے سبزازار پر فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھا رے میں شامل ہونے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض ،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ،صوبائی وزیر آب با شی نواب چنگیز مری اور دیگر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی واعلیٰ حکام موجود تھے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ فراریوں کے قومی دھارے میں شمولیت کے فیصلہ سے انکے خاندان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،،فراریوں کے جسم پر بوسیدہ کپڑے شرپسندوں کے منہ پر تھمانچہ ہے ،بلوچ کے سروں کی قیمت لینے والے خودیورپ اور سوئزلینڈ میں بیٹھے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت قومی دھارے مکمل شامل ہونے والوں کی معاونت کریگی جو ہمارا آئینی قومی اور اخلاقی فریضہ ہے وزیر اعلی نے کہا کہ را کے ایجنٹ بلوچوں کو بھارتی مسلط میں دینا چاہتے تھے،اب کسی کو خون ریزی اور لوگوں کو بہکانے کی اجازت نہیں دینگے،،حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،اس موقع پرانہوں نے فراریوں کی امداد کے لئے مالی رقوم بھی تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :