سپریم کورٹ نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا،صرف الزامات کی بنیاد پر وزیر اعظم مستعفی نہیں ہو سکتے،اقبال جھگڑا

ْملک بڑے چیلنجز سے گزر رہا ہے ،حکومت کا مقصد امن و امان کوبحال کرناہے ،گورنر خیبرپختونخوا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:15

سپریم کورٹ نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا،صرف الزامات کی بنیاد پر وزیر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا،صرف الزامات کی بنیاد پر وزیر اعظم مستعفی نہیں ہو سکتے۔2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہوگا۔گورنر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑاکا کہنا تھا ملک بڑے چیلنجز سے گزر رہا ہے ہماری حکومت کا بنیادی مقصد امن و امان کوبحال کرناہے ۔

دھرنا سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی گئی مگر دھرنا سیاست کا مقابلہ کرتے ہوئے حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم جھوٹے الزامات سے بھی سر خرو ہو گئے،عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلہ کیا،صرف الزامات کی بنیاد پر وزیر اعظم مستعفی نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انکاکہنا تھا کہ الزامات کوئی بھی لگا سکتا ہے،ثابت ہونے تک کوئی اہمیت نہیں ہوتی ،ججز کا اختلافی نوٹ ہو سکتا ہے مگر فیصلہ وہ نہیں تھا وزیر اعظم نے پہلے ہی جے آئی ٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

اقبال ظفر جھگڑاکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے مزاکرات نہ ہوئے تو آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ کیا گیا ملک سے اسی فیصد دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا ہے اب تمام قبائلی علاقے دیگر اضلاع سے زیادہ محفوظ ہے موجودہ حکومت فاٹا کو قومی دھارے میں لائے گی انکا کہنا تھا کہ 2018میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہوگا۔