پاک فوج کے ریٹائرڈ صوبیدار کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی نادرا ..
تازہ ترین : 1
پاک فوج کے ریٹائرڈ صوبیدار کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کیخلاف درخواست ..

پاک فوج کے ریٹائرڈ صوبیدار کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی نادرا ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے پاک فوج کے ریٹائرڈ صوبیدار کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی نادرا کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ریٹائرڈ صوبیدار محمد یعقوب کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے اپنے بیٹوں سلیم اور الیاس کے شناختی کارڈ بنوانے کے لئے درخواست دی لیکن نادرا نے بیٹوں کا شناختی کارڈ بنانے کی بجائے اس کا شناختی کارڈبھی منسوخ کر دیا۔

وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پاک فوج سے ریٹائرڈ صوبیدار ہے ،شناختی کارڈ منسوخ کرنا بلاجواز ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کا منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کیا جائے اوربیٹوں کے شناختی کارڈ بنانے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈی جی نادرا کو ریکارڈ سمیت طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/04/2017 - 22:59:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں