عیش محمد تشدد کیس کے مرکزی ملزم حنیف کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف درخواست پر مرکزی ..
تازہ ترین : 1

عیش محمد تشدد کیس کے مرکزی ملزم حنیف کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف درخواست پر مرکزی ملزم کو 25 اپریل تک پیش کرنے کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء)لاہور ہائیکورٹ نے طالبعلم عیش محمد تشدد کیس کے مرکزی ملزم حنیف کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو مرکزی ملزم کو 25 اپریل تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ملزم حنیف نے سیشن کورٹ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کروا رکھی تھی تاہم پولیس نے ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود حنیف کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ محمد حنیف کا نام مقدمے میں درج بھی نہیں ہے۔

سی آئی آے پولیس نے حنیف کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ملزم کو پچیس اپریل تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 22:59:16

اپنی رائے کا اظہار کریں