وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے ال فنرگروپ کے وفد کی ملاقات، ہیلتھ کیئر کے شعبہ ..
تازہ ترین : 1
وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے ال فنرگروپ کے وفد کی ملاقات، ہیلتھ ..

وزیراعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے ال فنرگروپ کے وفد کی ملاقات، ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں شراکت کار بڑھانے پر اتفاق

سعودی گروپ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہو رمیں 500بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنانے کے منصوبے پرآمادگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعہ کویہاں سعودی عرب کے ال فنرگروپ کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر پنجاب حکومت اور سعودی عرب کے گروپ کے مابین ہیلتھ کیئر کے شعبہ میں شراکت کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا-سعودی عرب کے گروپ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہو رمیں 500بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنانے کے منصوبے پرآمادگی کا اظہارکیا- وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والے سعودی عرب کے گروپ کے وسیم الما لوہی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان کی معیشت میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور ہمارا گروپ پاکستان کے حالات بہتر ہونے کے باعث پنجاب میں سرمایہ کاری کررہا ہے - انہوں نے کہا کہ لاہورمیں 500بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے اوروزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ہسپتال کے منصوبے کو مکمل کریں گے اورمیڈیکل کے شعبہ سے وابستہ عملے کے لئے تربیت کی سہولت بھی مہیا کریں گی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے سعودی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو مفت معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح ہی-ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں-سعودی عرب کے گروپ کی جانب سے ہسپتال کے قیام کے منصوبے میں سرمایہ کاری خوش آئند ہی-دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے جہاں سے بھی تعاون ملے گا، لیں گی- وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے قیام کے منصوبے کے لئے تمام ضروری امور جلد طے کئے جائیں-سعودی عرب کے ال فنر گروپ کی قیاد ت وسیم الما لوہی کر رہے تھی-صوبائی وزراء عائشہ غو ث پاشا، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،متعلقہ محکموںکے سیکرٹریز،طبی ماہرین اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 22:59:10

اپنی رائے کا اظہار کریں