کل مٹھائیاںتقسیم کرنے والوںنے آج سیاہ پٹی باندھ کراپنی ہارتسلیم کرلی ،عمران ..
تازہ ترین : 1
کل مٹھائیاںتقسیم کرنے والوںنے آج سیاہ پٹی باندھ کراپنی ہارتسلیم کرلی ..

کل مٹھائیاںتقسیم کرنے والوںنے آج سیاہ پٹی باندھ کراپنی ہارتسلیم کرلی ،عمران نیازی کی خستہ ہال امیدوںپرپانی پھیرگیا،امیرمقام

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ کل مٹھائیاںتقسیم کرنے والوںنے آج سیاہ پٹی باندھ کراپنی ہارتسلیم کرلی ہے،عمران نیازی کی خستہ ہال امیدوںپرپانی پھیرگیا۔انہوںنے کہاکہ کالی پٹی پہنے والوںکے دل بھی اس پٹی کی مانندکالے ہیں،وزیراعظم محمدنوازشریف عوام کے ووٹ سے اقتدارمیںآئے ہیںوزارت عظمیٰ عوامی ووٹ کی مرہون منت ہے عمران نیازی کی نہیں۔

انہوںنے کہاکہ تخریب انصاف کی حکومت خیبرپختونخواکے عوام کی توقع پرپورانہیںاتری،پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت محمدنواز شریف اورانکی جماعت ہے،عمران خان خیبرپختونخواکے عوام کامجرم ہے ،آئندہ انتخابات میںعمران خان اپنے ٹولے سمیت پتلی گلی نکلیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیں"اظہارتشکرریلی" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی سپیکروصوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) مرتضیٰ جاویدعباسی بھی موجودتھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام صوبائی صدرمقررکرنے کے بعدخیبرپختونخواکایہ پہلادورہ تھا تاہم پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ہزاروکارکنوںنے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کاصوابی انٹرچینج،مردان انٹرچینج اورپشاورٹول پلازہ پرپرتپاک استقبال کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ جنگلہ ذہن والوںنے پنجاب کے میٹروبس کوجنگلہ بس قراردیامگراب پشاورمیںاس منصوبے کی تکمیل کیلئے قرضے لئے جارہے ہیں،دھرنا خان محض بلندوبانگ دعوے کررتھے مگرعملی کام کابیڑہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے اٹھایاہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اب قوم کی آنکھوںمیںدھول جھونکنے کی ناکام کوشش سے بازآجائیںاورکوئی ڈھنگ کاکام کریں،عمران خان سیاسی مخالفت کی آڑمیںپاکستان کی ترقی روکھناچاہتے ہیں،عوام اورمک کواندھیروںمیںدھکیلنا چاہتے ہیںمگرجب تک پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن کی جان میںجان ہے انکے عزائم کوکبھی کامیاب نہیںہونے دیںگے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرومشیربرائے وزیراعظم انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی قیادت میں وفدگدھوںکاسٹال لگانے چین گیاہے ،وفدمیںوزراء کے رشتہ دارمزے لوٹ رہے ہیں ،وفدسرکاری امورکیلئے نہیں تفریح کیلئے گیاہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے احتساب کمیشن کومردہ گھوڑابناددیاہے جوعمران خان اورانکی پوری ٹیم کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے، جولیڈر اتنے عرصے میںادارے کوسربراہ نہ دے سکااس سے تبدیلی کی توقع رکھنااحمقانہ سوچ ہے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کواپنی سوچ میں تبدیلی لانی چاہئے۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 22:53:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں