سلوانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے 360میٹر اونچا یورپ کا بلند ترین چمنی ٹاور سًر کرلیا

جمعہ 21 اپریل 2017 22:42

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سلوانیہ سے تعلق رکھنے والے مہم جٴْو نوجوان 360میٹر اونچا یورپ کا بلند ترین چمنی ٹاور سًر کرلیا اور بغیرکسی سیفٹی کے مسلسل بلندی کی جانب سفر کرتے ہوئے اپنے ایڈونچر کے شوق کی تسکین کرتے نظر آئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جوانی میں انسان بڑ ے بڑ ے خطروں سے بھی نہیں گھبر اتا، ایسے ہی نڈر مہم جو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے سینکڑوں میٹر اونچی چمنی پر جا پہنچے۔

یورپ کی بلند ترین چمنی کی جانب جاتے ہوئے پیچیدہ راستے سًر کرنے کے بعد جب منچلے چمنی پر پہنچے تو لوہے کی نہایت پتلی راہداری سے گزر کر قدرتی نظارے سے لطف اندوز ہوتے رہے اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر خطرناک شوق کی تکمیل میں مصروف یہ سًر پھرے مہم جٴْو کسی رًسی سے بھی منسلک نہیں تھے جن کی معمولی سی لاپرواہی یقیناًجان لیوا ثابت ہوسکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :