ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے،منصوبوں میں شفافیت ، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے ،مخالفین بھی ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پروگرام مکمل کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن)کے وفد سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 22:39

ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اور 4 برس کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ فلاح عامہ کے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت ، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے اور مخالفین بھی ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پروگرام مکمل کریں گے۔