2017ء کے آخر میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا،2018ء کے اوائل میں پاکستان کے پاس سرپلس بجلی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجا ب کی یورپی یونین کے وفد سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 22:34

2017ء کے آخر میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا،2018ء ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے ممالک کے مابین انتہائی دوستانہ اور اقتصادی تعلقات موجود ہیں-یورپی یونین پاکستان کاایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے -پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے کیلئے یورپی ممالک کی سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوریورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں اوران تعلقات میں بہتری سے عوام کو فائدہ پہنچے گا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈمیک الیسٹر کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی-پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس کوٹین کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھی- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا- اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر850ملین ڈالر کی بچت کی ہے اور شفافیت ہماری حکومت کی طرہ امتیاز ہے جس کی بنا پر آج پنجاب میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے -انہو ںنے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے چیلنج کا بہادری کیساتھ سامنا کر رہاہے -دہشت گردی کے باعث پاکستانی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے -انہوں نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں اور آج پاکستان امن کی جانب گامزن ہی-دہشت گردوں او ر ا ن کے سہولت کاروں کو شکست دینے کے لئے پوری قوم متحد ہی-انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا براہ راست تعلق امن کے ساتھ جڑا ہوا ہے - دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے بندوق کی گولی کے ساتھ سماجی و معاشی اقدامات کی گولیاں بھی ضروری ہیں اوراسی لئے حکومت سماجی و معاشی اقدامات کے ذریعے دہشت گردی و انتہا پسندی کے مائنڈ سیٹ کے خاتمہ کے لئے کاوشیں کررہی ہے اور دہشت گردی او رانتہاء پسندی کے مائنڈ سیٹ کو بھی شکست دیں گی-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے اس ناسور کے خاتمے کیلئے خصوصی طو رپر انسداد دہشت گردی فورس بنائی ہے جسے انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں تربیت دی گئی ہے او ریہ فورس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر اول دستے کے طو رپر کام کررہی ہے - انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کردیاہے اوراینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے 85ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا گیاہے -ان بچوں کو مفت تعلیم کیساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہاہے -انہوں نے کہا کہ جن بچوں کے ہاتھ گرد آلود تھے اب ان معصوم ہاتھو ںمیں قلم اور کتاب ہی-انہوں نے کہا کہ ورکشاپوں، ریسٹورنٹس او رپٹرول پمپوں سے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گی-پنجاب حکومت کے اقدامات کے باعث سکولوں میں بچوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہواہے -2018ء تک ہر بچے کو سکول داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیاہی- انہو ںنے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں-آج ہزاروں میگا واٹ کے توانائی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اورکئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں-2017ء کے آخر میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور2018ء کے اوائل میں پاکستان کے پاس سرپلس بجلی ہوگی-انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سفر کی جانب گامزن ہے جس کا خواب قائدؒ او راقبالؒ نے دیکھا تھا-اس ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں -تحمل ،برداشت ، بھائی چارے اور رواداری پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے -پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام پائے گا-سربراہ خارجہ امور کمیٹی یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈمیک الیسٹرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن عظیم ملک اور اس کے عوام بھی عظیم ہیں- پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے اورہمیں پنجاب کو ترقی کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے -صوبائی وزیر ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، ایم این اے پرویز ملک، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایم پی اے صبا صادق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-