ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 21 اپریل 2017 22:34

ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اور 4 برس کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ فلاح عامہ کے اربوں روپے کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت ، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے اور ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کا ہرمنصوبہ شفافیت اور رفتار کا شاہکار ہے اور مخالفین بھی ہمارے منصوبوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا پروگرام مکمل کریں گے۔