ہنڈا BR-V پاکستان میں متعارف کروا دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اپریل 2017 20:26

ہنڈا BR-V پاکستان میں متعارف کروا دی گئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اپریل2017ء) ہنڈا BR-V پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا کی جانب سے گزشتہ برس پاکستان میں ہنڈا BR-V نامی ایس یو وی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب ہنڈا کی جانب سے لاہور میں منعقدہ تقریب میں ہنڈا BR-V متعارف کروا دی گئی ہے۔ ہنڈا BR-V کے دو ماڈلز BR-V i-VTEC Grade اور BR-V i-VTEC S-Grade فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔ ہنڈا BR-V کے دونوں ماڈلز میں 1500 سی سی انجن موجود ہے۔ BR-V i-VTEC Grade کی قیمت 22 لاکھ 29 ہزار جبکہ BR-V i-VTEC S-Grade کی قیمت 23 لاکھ 29 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

ہنڈا br-v پاکستان میں متعارف کروا دی گئی

متعلقہ عنوان :