آصف زرداری کاپرویز مشرف کو گھر بھجوانے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پردل جلوںکی کڑی تنقید

سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کرنے کی کہانی سنادی، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ ، مختلف پیغامات درج

جمعہ 21 اپریل 2017 22:21

آصف زرداری کاپرویز مشرف کو گھر بھجوانے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پردل جلوںکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جنرل (ر) پرویز مشرف کو گھر بھجوانے کے دعوے پر دل جلوںنے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کی طرف سے سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کرنے کی کہانی سنادی، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر نے کاسلسلہ شروع ہوگیا ، سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات درج کئے جارہے ہیں کہ سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گی اسی طرح ایک دل جلے تو لکھ دیا ،،ہائے او ظالم اے کہہ اکھ دیتا،، یاد رہے کہ جمعہ کو آصف علی زرداری نے دعوٰی کیا ہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو انہوں نے گھر بھجوایا تھا اور اسی طرح وہ وزیر اعظم نواز شریف کو گھر بھجوائیں گے دل جلوں نے آصف علی زرداری کی اس خوش فہمی پر سوشل میڈیا پر ان پر کڑی تنقید کے پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ان پیغامات میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تو سابق فوجی صدر کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے ایوان صدر سے رخصت کیا پیپلز پارٹی کسی فوجی صدر کو اتنے پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کے حوالے سے اپنے اس اقدام سے کبھی پیچھا نہیں چھڑا سکے گی اور سابق فوجی صدر کی والہانہ رخصتی پیپلز پارٹی کا پیچھا کرتی رہے گی دل جلوں نے ریڈ کارپٹ پروٹوکول کے ذریعے پرویز مشرف کی رخصتی کی تصاویر بھی جاری کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے لیے پیغام درج کیا ہے کہ آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے پڑھتا جا شرماتا جا سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے ایک دل جلے نے تو یہ بھی پیغام لکھا ہے کہ شاید آصف علی زرداری نے نواز شریف کو اپنی مدت پوری کرنے پر اسی طرح پرتپاک طریقے سے رخصت کرنے کا خاموش پیغام دیا ہے۔