ملکی ترقی ،سیاسی استحکام اور خوشحالی کے لئے نو از شریف کی پا لیسیوں کا کلید ی کردارہے ،شیخ انصر عزیز

سپریم کورٹ نے ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو روکنے والوں کے راستے بند کر دیئے ہیں،فیصل مسجد میں نما ز جمعہ اور شکرانے کے نو افل ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 22:21

ملکی ترقی ،سیاسی استحکام اور خوشحالی کے لئے نو از شریف کی پا لیسیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ملکی ترقی ،سیاسی استحکام اور خوشحالی کے لئے قائد پا کستان مسلم لیگ (ن)محمد نو از شریف کی پا لیسیوں کا کلید ی کردارہے اور سپریم کورٹ آف پا کستان نے ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو روکنے والوں کے راستے بند کر دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ سپر یم کو رٹ میں ان کے قائد ایک مر تبہ پھر سرخرو ہو ئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل مسجد میں نما ز جمعہ اور شکرانے کے نو افل ادا کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے ڈپٹی میئرز سید ذیشان علی نقویِ،اعظم خان اور چوہد ری رفعت جا وید کے علاوہ ایم سی آئی کی یو نین کو نسلوں کے چیئرمین اور اسلام آباد کے شہریوں کی بڑی تعد اد نے نماز جمعہ کے بعد شکرانے کے نو افل ادا کئے اور ملکی سلامتی ،خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمے اور تمام عالم اسلام میں امن و محبت کے لئے دعاکی۔

(جاری ہے)

فیصل مسجد کے خطیب نے اجتماعی دعاکرائی ۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہو کر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعاما نگنے کا دن ہے کیونکہ قائد مسلم لیگ(ن) ہمیشہ کی طرح اس آزما ئش سے بھی سرخرو ہو کر نکلے اور اب ترقی کا چلتا پہیہ رواں دواں رہے گا۔(حسن رضا)