جنوبی افریقہ ،پریٹوریا میں سکول بس حادثے کا شکار، 17طلباء ہلاک

جمعہ 21 اپریل 2017 22:17

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں سکول بس حادثے کا شکار ہونے سے 17طلباء ہلاک ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں سکول بس سکول کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سکول بس میں آگ بھڑک اٹھی ٹکر لگنے اور آگ بھڑکنے سے بس میں سوار20طلباء میں سی17جاں بحق ہوگئے جبکہ طلباء سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ وقار)

متعلقہ عنوان :