وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کے قاتل کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو ایک لاکھ انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان

جمعہ 21 اپریل 2017 22:17

وزیر داخلہ کا اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کے قاتل کی گرفتاری پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر کو ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق اقدام قتل کے کیس میں ملوث ملزم چکوال پولیس کو مطلوب تھا جس پر چکوال پولیس اور اسلام آباد پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جس پر ملزم کی جانب سے سرنگ کے نتیجے میں وفاقی پولیس کا اے ایس آئی شہید ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم ایس پی صدر حسن اقبال کی کاوشوں اور مربوط حکمت عملی سے ملزم کو جھنگی میدان کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا، اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ نے ایس پی صدر اسلام آباد پولیس کو ایک لاکھ روپے نقد انعامی رقم اور سند دینے کا اعلان کیا ہے، واضح رہے کہ ملزم 2016میں اقدام قتل کے مقدمے میں چکوال پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کے خلاف اسلام آباد میں پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کرنے کے مقدمہ بھی درج ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :