سپیکر ایاز صادق کی سر براہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد 4روزہ دورے پر ایران روانہ

جمعہ 21 اپریل 2017 22:17

سپیکر  ایاز صادق کی سر براہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد 4روزہ دورے پر ایران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سر براہی میں ایک 10 رکنی پارلیمانی وفد 4روزہ دورے پر جمعہ کو ایران روانہ ہو گیا ۔وفد 25اپریل2017تک ایران کا دورہ کر رہا ہے وفد ایران میں اپنے قیام کے دوران ایرانی قیادت کی مجلس شوریٰ اسلامی کے سپیکر اور اراکین سے ملاقاتیں کرے گا ۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں دوطر فہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی خیال زمان ،علی گوہرخان مہر،محترمہ غلام بی بی بھروانہ ،سید عاشق حسین شاہ ،ندیم عباس،نجف عباس خان سیال،محمد شہباز بابر چوہدری ،محترمہ ثمن سلطانہ جعفری اور سید ایازعلی شاہ شیرازی شامل ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی کے بیرون ملک دورے کے دورا ن ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :