پیرا میڈکس سٹا ف ایسو سی ایشن کی ریلیوں کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) پیرا میڈکس سٹا ف ایسو سی ایشن کی ریلیوں کو کوئٹہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ،تفصیلا ت کے مطابق پیرا میڈکس سٹا ف ایسوسی ایشن نے اپنے مطا لبا ت کے حق میں 17 اپریل کواندرون بلوچستان سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت جمعہ کو مختلف اضلاع سے ریلیاں کوئٹہ کے داخلی راستوں پہنچ گئیں تاہم نصیر آباد، ژوب، اور سبی ڈویژن سے آنے والے قافلوں کو کوئٹہ میں روک لیا گیا جس پر پپرا میڈکس نے مختلف مقامات پر دھرنا دیدیا اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے پیرا میڈکس کا کہنا تھا حکومت 17 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کرے بصورت دیگر احتجاج میں مزید سختی لائی جائے گی لانگ مارچ میں شامل اکثر پیرا میڈکس پیدل چلنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :