’’ آپ کی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے‘‘

سربراہ خارجہ امور کمیٹی یورپین پارلیمنٹ کی وزیراعلی پنجاب سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 21:53

’’ آپ کی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈمیک الیسٹرنے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کہاکہ آپ کی قیادت میں پنجاب ترقی کررہاہے اور ہمیں پنجاب کو ترقی کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی ہی- انہوں نے پنجاب میں شاندار میزبانی پر وزیراعلی محمدشہبازشریف کا شکریہ ادا کیا جبکہ وفد کے دیگر اراکین نے پنجاب کی ترقی کی تعریف کی اور کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلی ایک ویژن کے ساتھ فلاح عامہ کے لئے اقدامات کررہے ہیں-انہوںنے پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا-وزیراعلی شہبازشریف نے وفد کے بعض اراکین کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگوکی، جس پر وفد کے اراکین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا-

متعلقہ عنوان :