چترال شاہی مسجد:ایک شخص نےمذہبی گستاخی کردی،ملزم کوپولیس کےحوالےکردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 19:38

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء): چترال میں شاہی مسجد میں ایک شخص نے مذہبی گستاخی کردی،خطیب مسجدنے ملزم کوپولیس کے حوالے کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مذہبی گستاخی کے واقعے کے خلا ف لوگوں نے بھرپوراحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

جلوس کومنتشرکرنے کیلئے پولی سنے ہوائی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔جبکہ چترال اسکاؤٹس کے جوان بھی پولیس کی مددکیلئے موجودہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کوحراست میں لے کرقانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس انکوائری میں معلوم ہوگاکہ ملزم نے مذہبی گستاخی کی ہے یانہیں کی۔پولیس کے مطابق ملزم کو قانون کے تحت سخت سزادی جائیگی۔