فیصل آباد، مسلم لیگ ن کا پانامہ لیکس پر جشن،صوبائی وزیر قانون میونسپل کارپوریشن کے ہال میں خالی کرسیوں سے خطاب

کارکن کارپوریشن اور پولیس ملازمین ہال کے باہر لگے کھانے پر ٹوٹ پڑے،کھانا حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے پلیٹیں چھینتے نظر آئے مجبوراً صوبائی وزیر قانون اور ممبران اسمبلی کو میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد رزاق ملک کے دفتر میں کھانا کھلایا گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 21:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) فیصل آباد مسلم لیگ ن کی طرف سے پانامہ لیکس پر منائے گئے جشن کے موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ میونسپل کارپوریشن کے ہال میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے جو کہ اس دوران مسلم لیگ ن کے کارکن کارپوریشن اور پولیس ملازمین ہال کے باہر لگے ہوئے کھانے پر ٹوٹ پڑے اور کھانا حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے پلیٹیں چھینتے نظر آئے۔

مجبوراً صوبائی وزیر قانون اور ممبران اسمبلی کو میونسپل کارپوریشن کے میئر محمد رزاق ملک کے دفتر میں کھانا کھلایا گیا آن لائن کے مطابق مسلم لیگ اور صوبائی وزیر قانون کی طرف سے فیصل آباد میں پانامہ لیکس میں وزیراعظم کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا چنانچہ صوبائی وزیر قانون اور ممبران اسمبلی کافی تاخیر سے کارپوریشن پہنچے جہاں ان کاگھوڑوں کے ڈانس سے استقبال کیا گیا صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ممبران صوبائی اسمبلی ملک نواز، حاجی الیاس انصاری، شیخ اعجاز احمد، ممبر قومی اسمبلی اکرم انصاری کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے تینوں ڈپٹی میئر شیخ ذوالفقار احمد، امین بٹ وغیرہ کارپوریشن حاصل میں موجود تھے جبکہ مسلم لیگ کے ملازمین خصوصی طور پر وزیر قانون کا خطاب سننے کیلئے کارپوریشن ہال کی کرسیوں پر براجمان تھے کہ اچانک انہیں کارپوریشن ہال میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور ملازمین کو اطلاع ملی کہ کھانا ہال کے باہر شروع ہوچکا ہے جس پر ہال خالی ہوگیا اور صرف ممبران اسمبلی موجود رہے اور صوبائی وزیر قانون خالی ہال میں کرسیوں سے ہی مخاطب رہے جبکہ کارکن کھانے پر اس طرح ٹوٹ پڑے جس طرح کئی روز سے بھوکے تھے چنانچہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیر قانون اور ممبران اسمبلی جن کیلئے کھانا ان کے ساتھ رکھا گیا تھا لیکن مجبوراً انہیں میئر کے کمرے میں لے گئے وہاں سپیشل کھانا منگوا کر انہیں کھلایا گیا جبکہ ہال کے باہر لگے ہوئے کھانے کے ٹیبل اور دیگر کیٹرنگ کا سامان وہاں سے اٹھا کر اس کو صاف کردیا گیا تاکہ صوبائی وزیر قانون کو اس بدنظمی کا علم نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس طرح پانامہ لیکس کا جشن فیصل آباد اختتام پذیر ہوا۔ (عابد شاہ)