کراچی،سندھ پولیس کے تمام ڈی آئی جیز ملزمان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے مرتب کردہ حکمت عملی کا ازسرنوجائزہ لیں

جمعہ 21 اپریل 2017 21:33

کراچی،سندھ پولیس کے تمام ڈی آئی جیز ملزمان کو گرفتار کرنے کے حوالے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ جرائم اور باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں یا انٹیلی جینس کی بنیاد پر گرفتار کرنے کے حوالے سے مرتب کردہ حکمت عملی کا ازسرنوجائزہ لیا جائے تاکہ مؤثر لائحہ عمل اور ٹھوس کاروائیوں کی بدولت شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے مجموعی امور کو مذید غیرمعمولی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ زونز کراچی، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور شہیدبینظیرآباد کے ڈی آئی جیز مشترکہ شیڈول اجلاس کا فوری انعقاد کریں اور جرائم /اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے متاثرہ علاقوں پر خصوصی فوکس رکھتے ہوئے تمام ترانسدادی حکمت عملی کا ازسرنوجائزہ لیں اور بعداذاں ایک فول پروف لائحہ عمل ترتیب دیکر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خلاف پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ سمیت علاقہ انٹیلی جینس اور ریکی سسٹم کو بھی مذید مؤثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو موقع واردات کے علاوہ معلومات کی شیئرنگ اور بروقت کاروائی کی بدولت بھی گرفتار کیا جاسکے ۔انہوں نے زونل ڈی آئی جیز کراچی سے اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش میں ابتک ہونیوالی پیش رفت کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ متعلقہ وائرلیس بیس اور مددگار15 سے موصول ہونیوالی جرائم کے حوالے سے اطلاعات پر علاقہ موبائل گشت، موٹرسائیکل گشت اور رینڈم اسنیپ چیکنگ میں مصروف پولیس موبائلز کو فوری اور بروقت فراہم کی جائیں تاکہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف تمام تر کاروائیوں کو مؤثر اور کامیاب بنایا جاسکے ۔

#

متعلقہ عنوان :