پنجاب فتح کرکے شریفوں کو مٹا دینگے ، آصف علی زرداری

جب تک حکومت کو ختم نہ کردیں چین سے نہیں بیٹھیں گے ،ہم الیکشن نہیں ہارے تھے ، آر اوز نے ہرایا تھا ، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کی خاطر ہم نے جینا اور مرنا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان کو سمجھتے ہیں اسے آگے لے کر جاسکتے ہیں،فیصل صالح حیات پارٹی کی نائب صدر قبول کریں ، جلسہ سے خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 21:28

جھنگ / شاہ جیونہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کی طرح نواز شریف کو بھی گھر بھیجیں گے نواز شریف اپنے نہیں کسی اور گھر جائیں گے ہم پاکستانی پاکستان چلانا جانتے ہیں۔ پانامہ میں جو ہوا یہ ایک ہفتہ کی بات تھی اتنی دیر کیوں لگائی فیصل صالح حیات پارٹی کی نائب صدارت قبول کریں 2018 ء میں پنجاب فتح کریں گے ہم الیکشن نہیں ہارے تھے ہمیں آر اوز نے ہرایا تھا ۔

جھنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے مخدوم فیصل صالح حیات اور خالد کھرل کو پیپلزپارٹی اور خاندان میں دوبارہ شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارک دیتا ہوں فیصل پارٹی کی نائب صدارت قبول کریں۔ ہم انشاء اللہ 2018 ء میں پنجاب کو فتح کرنا اور شریفوں کو مٹانا ہے ہم نے آر اوز کو کامیاب نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خاطر ہم نے جینا اور مرنا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان کو سمجھتے ہیں اسے آگے لے کر جاسکتے ہیں انہوں نے کہ اکہ سندھ اسمبلی نے گو نواز گو کی قرار داد منظور کرلی ہے پہلے ہم نے مشرف کو گھر بھیجا تھا اب نواز کو گھر بھیجیں گے اور یہ کسی اور گھر جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شریفوں سے نجات چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ پائے کھانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے آپ یا مدینہ چلے جائیں یا پھر لانڈھی جیل میں کھانا بھیجے کے لیے تیار ہوں میاں صاحب کچھ حیا کریں غریبوں پر رحم کریں پانامہ میں جو کیا گیا یہی کرنا تھا تو اتنی دیر کیوں کی یہ کام ایک ہفتے کا کام تھا ہم نواز شریف کو نکالنے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو اب آپ سے نجات چاہیے اور ہم جب تک آپ کو نکال نہیں دیتے آپ کے پیچھے لگے رہیں گے اور آپ کے خلاف پورے پاکستان میں نکلیں گے۔ (عابد شاہ)