ملکی صرامارکیٹوں سوناسستاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت50ہزار950روپے سے کم ہوکر50ہزار900روپے پرآگئی

جمعہ 21 اپریل 2017 21:27

ملکی صرامارکیٹوں سوناسستاہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کارحجان دیکھاگیاجبکہ ملک بھرکی صرامارکیٹوںبھی سوناسستاہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1284ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار950روپے سے کم ہوکر50ہزار900روپے پرآگئی اسی طرح42روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار628روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔

#