انٹربینک مارکیٹ میںمارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان

اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم رہی

جمعہ 21 اپریل 2017 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء)انٹربینک مارکیٹ میںمارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان دیکھاگیاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.88روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106روپے اورقیمت فروخت106.20روپے پربرقراررہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں50پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید113.30روپے سے کم ہوکر112.80روپے اورقیت فروخت114.80روپے سے کم ہو کر114.30روپے پرآگئی اسی طرح25پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید135روپے سے گھٹ کر134.75روپے اورقیمت136.50روپے سے گھٹ کر136.25روپے ہوگئی ۔#