قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

جمعہ 21 اپریل 2017 21:19

قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ق)، پی ٹی آئی، اے این پی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے اجلاس کی کارروائی اور اپوزیشن کی طے شدہ حکمت عملی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔