سانگھڑ:محکمہ آبپاشی کی جانب سے غیر قانونی طور پر پانی کی بندش پر سینکڑوں آبادگاروں کا احتجاج

ہزاروں ایکٹر زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی ٹوری مائنر کو گزشتہ تین ماہ سے محکمہ آبپاشی نے غیر قانونی طور پر بندکررکھا ہے، آبادگار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جمعہ 21 اپریل 2017 21:14

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سانگھڑ سے گڑھنگ بنگلو تک کی ہزاروں ایکٹر زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی ٹوری مائنر کو گزشتہ تین ماہ سے محکمہ آبپاشی نے غیر قانونی طور پر بندکررکھی ہے، آبادگار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،محکمہ آبپاشی کی جانب سے غیر قانونی طور پر پانی کی بندش کیخلاف گڑھنگ بنگلو اور اس کے گردونواح کے سینکڑوں آبادگاروں نے سانگھڑ میرپورخاص مین روڈ کو گڑھنگ بنگلو کے مقام پر 6گھنٹے تک بند کرکے محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج کیا جس سے میرپورخاص سانگھڑ اور سانگھڑ سے میرپورخاص جانے والی تمام ٹریفک سارا دن متاثر رہی جس سے سب سے زیادہ متاثر مریض اور اسکول کے بچے ہوئے جو شام تک اپنے گھروں تک نہیں پہنچ سکے ۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں آبادگاروں زاہد نظامانی ۔

(جاری ہے)

چوہدری منیر۔پہلوان مہر۔حامد ھنگورو و دیگر کا کہنا تھا کہ آج ہم شدید گرمی میں محکمہ آبپاشی کے خلاف سٹرک پر آکر ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے افسران کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہم نے گزشتہ تین ماہ سے غیر قانونی پانی کی بندش کے خلاف مختلف فورم پر آواز بلند کی ہے لیکن انتظامیہ کی بے حسی ہے کہ ایک بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے جبکہ محکمہ آبپاشی گڑھنگ بنگلو کو سیراب کرنے والی ٹوری مائنر کا پانی گزشتہ تین ماہ سے بند کرکے رشوت کے عوض ہمارے کوٹے کا پانی بااثر حکومتی پارٹی سے تعلق رکھنے والے زمینداروں کو سفارش و رشوت کے فارمولے کے تحت فروخت کر رہے ہیں جس سے ایک طرف چھوٹے آبادگاروں کی کروڑوں روپے کی فصل کی بوائی نہ ہوسکی دوسری جانب محکمہ آبپاشی نے بااثر زمینداروں پانی کی سپلائی بحال کرکے ہماری حق تلفی کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم آج کے ہمارے احتجاج کا مقصد اپنی آواز کو اعلی حکومتی ایوانوں تک پہنچا سکیں ہم خاص طور پر ڈی جی رینجرز سندھ اور کورکمانڈر سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا سانگھڑ کے ایس ڈی او سب ڈویزن آبپاشی علی ڈنو کی جانب سے آبادگاروں کے خلاف کئے جانے والے ظلم کا نوٹس لیا جائے اور ٹوری مائنر کے آبادگاروں کے ساتھ انصاف کرکے گزشتہ تین ماہ سے غیر قانونی پانی کی بندش کو فوری طور پر کھولا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :