رانامشہود احمد کارائے ونڈ روڈ پر مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ

گورنمنٹ مڈل سکول فار بوائز جلال پورہ کے طلباء سے کام کروانے پر ہیڈ ماسٹر معطل، انکوائری کا حکم

جمعہ 21 اپریل 2017 21:04

رانامشہود احمد کارائے ونڈ روڈ پر مختلف سرکاری سکولوں کا دورہ
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے رائے ونڈ روڈ پر واقع مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں اور بچوں کو فراہم کی کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ رانا مشہود احمد خاں نے گورنمنٹ مڈل سکول فار بوائز جلال پورہ کے اچانک دورہ کے موقع پر بچوں سے کام کروانے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر کو معطل کر کے سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق رفیق کو انکوائری کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لدھیکے میں مختلف کلاس رومز میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا، بچوں سے مختلف سوالات کئے اور سبق سنانے پر طالبات کو نقد انعامات دیئے۔دریں اثنا ء صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانامشہود احمد خاں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جودھودھیرمیں بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اورکلاس رومز میں درس و تدریس کے عمل کا معائنہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے سکول میں کمپیوٹر لیب کے استعمال اور طلباء و طالبات کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے زیر تعمیر بلاک کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے کمروں کی تعمیرکے دوران کوالٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹری اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

اس مو قع پر صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانامشہود احمد خاں نے ہدایت کی کہ سکولوں میں انرولمنٹ کے اہداف کو مکمل کیا جائے اور ڈراپ آؤ ٹ کے رجحان کو روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وضع کر دہ قواعد کے مطابق سکولوں کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس سلسلہ میں کوتاہی بر داشت نہ کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں شفاف طریقہ امتحان کے مؤثر نفاذ سے بوٹی مافیا کا خاتمہ کیاگیا ہے جس سے میرٹ کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔ حکومت نے ایجوکیٹرزخالصتاً میرٹ پر بھرتی کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :