وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،جے آئی ٹی بارے مشاورت

اجلا س میں جے آئی ٹی سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بھی طےکی گئی،اپوزیشن انتشارچاہتی ہےلیکن کامیاب نہیں ہوگی۔عدالتوں کےفیصلوں کااحترام کرتےہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 18:56

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،جے آئی ٹی بارے مشاورت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں پاناماکیس فیصلے سے متعلق مشاورت کی گئی،اجلاس میں پاناما کیس فیصلے پرقانونی ماہرین نے وزیراعظم کوبریفنگ دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔اجلا س میں جے آئی ٹی سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اپوزیشن انتشارچاہتی ہے لیکن کامیاب نہیں ہوگی۔عدالتوں کے فیصلوں کااحترام کرتے ہیں۔اس موقعہ پراجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کوملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بھی بریفنگ دی گئی۔حکومت نے عوام کوخوشخبری دینے کاتہیہ کرلیا۔جس کے تحت مارچ 2018ء تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائیگی۔دسمبر 2017ء تک نیشنل گریڈسسٹم میں بجلی کی پیداوار5710میگاواٹ شامل ہوگی۔جبکہ مارچ 2018ء میں سسٹم میں مزید2200میگاوٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔