تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے ساڑھے 11 فٹ بلند، پانی کی آمد میں اضافہ اور اخراج میں کمی ریکارڈ کی گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 20:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے ساڑھے گیارہ فٹ بلند جبکہ آمد میں اضافہ اور اخراج میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح گذشتہ دنوں کے مقابلہ میں تیزی سے بلند ہو کر ڈیڈ لیول سے ساڑھے 11 فٹ بلند ہو گئی ہے اور پانی کا لیول 1391.40 فٹ تک پہنچ گیا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ اور اخراج میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 52900 اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح تربیلا ڈیم کے 14 میں سے 8 پیداواری یونٹ بند ہیں جبکہ 6 پیداواری یونٹ سے 372 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :