Live Updates

بے نظیرایئرپورٹ پرمسافراور خواتین اہلکاروں کے درمیان جھگڑاکامعاملہ

ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ جاری،رپورٹ میں ایف آئی اے کےتین اہلکاروں کوذمہ دارقراردے دیاگیا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 18:39

بے نظیرایئرپورٹ پرمسافراور خواتین اہلکاروں کے درمیان جھگڑاکامعاملہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) : بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافراور خواتین اہلکاروں کے درمیان جھگڑاکی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں ایف آئی اے کے تین اہلکاروں کوذمہ دارقراردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروادی ہے۔انکوائری میں سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کابھی جائزہ لیاگیا۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے تین اہلکاروں کوذمہ دارقراردیاگیا جن میں دوخواتین اہلکاراور ایک انسپکٹرشامل ہے۔انکوائری رپورٹ کے تحت متاثرہ خواتین کے بیانات بھی ریکارڈکیے گئے۔جبکہ امیگریشن سٹاف پرذمہ داری مختلف الزامات کے تحت عائدکی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات