Live Updates

پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کرلیا

چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کونسل میں دائرکرینگے،چیئرمین نیب حکومت سے ملےہوئے ہیں،جے آئی ٹی کیلئےپاناماوالابنچ ہی نگرانی کرے توزیادہ بہتر ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فوادکی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 18:39

پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) : تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کرلیا،جس کے تحت چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کونسل میں دائرکرینگے،چیئرمین نیب حکومت سے ملے ہوئے ہیں۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی ٹی کیلئے پاناماوالابنچ ہی نگرانی کرے توزیادہ بہتر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزراء کی سہولت کیلئے انگلش فیصلے کاترجمہ یہ ہے کہ وزراء ٹی وی پرکہتے رہے مگرثبوت پیش نہیں کیے۔ججزنے لکھا کہ قطری خط حسن اور حسین نوازسے الگ کہانی بتاتاہے۔فوادچودھری نے کہا کہ پاناما کیس پرسپریم کورٹ کافیصلہ گارڈفادرناول سے شروع کیاگیا۔پاناما کیس کاانگلش میں فیصلہ وزراء پڑھ لیتے تومٹھائیاں نہ تقسیم کرتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ترجمان نے بھی فیصلے پوری طرح نہیں دیکھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات