جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس 24اپریل کو طلب

جمعہ 21 اپریل 2017 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس 24اپریل کو منصورہ میں طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پانامہ فیصلے کے بعد کی صورت حال ، آئندہ کے لائحہ عمل اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتاراور صورتحال پر غورہوگا۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں رابطہ عوام مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :