لیسکو نے 7 ایس ڈی اوز کا پشاور تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایس ڈی او ملتان روڈ اعزاز اللہ خٹک اور ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید نوید اکبر خٹک سمیت 7 افسران کو ریلیو کر دیا

جمعہ 21 اپریل 2017 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) لیسکو نے 7 ایس ڈی اوز کا پشاور تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘ ایس ڈی او ملتان روڈ اعزاز اللہ خٹک اور ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید نوید اکبر خٹک سمیت 7 افسران کو ریلیو کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیپکو کے احکامات کی روشنی میں لیسکو نے 7 افسران کو پنجاب سے ریلیو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او سول لائنز سب ڈویژن بلال خان اور ایس ڈی اوخانقاہ ڈوگراں سب ڈویژن مستجیب کو بھی پشاوربھجوا دیا گیا ہے اسی طرح ایس ڈی او ایس ایس اینڈ ٹی شالامار آکاش علی اور ایس ڈی او کھڈیاں سب ڈویژن ظہور احمد کو بھی پشاور بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی او فاروق آباد سب ڈویژن شہبازعلی کو بھی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی بھجوا دیا گیا ہے۔ تمام ایس ڈی اوز کو پشاور3سالہ ڈیپوٹیشن پر بھجوایا گیا نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ افسران کیخلاف زیر التوا انکوائریوں کی تحقیقات کے لئے کسی بھی وقت انہیں لیسکو طلب کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :