پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے عہدیداروں کی وزیر اعلیٰ پختونخواکے مشیراکبر ایوب سے ملاقات ،ترقیوں سمیت دیگر مطالبات پر گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 20:31

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) بنوں پاک پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا اور بنوں ڈویژن کے عہدیداروں کی وفد نے سن کوٹہ کی بحالی پروموشن اور دیگر مطالبات کے حق میںوزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سی این ڈبلیو اکبر ایوب سے ملاقات کی اس موقع پر چیف انجینئر ایڈیشنل انجینئرسمیت پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی چیئرمین مختیار حسین ،جنرل سیکرٹری عبدالسلام ، سینئر نائب صدر عبدالستار ہوتی وائس چیئرمین حبیب اللہ عمرزئی ،بنوں ڈویژن کے صدر سید نور خان چیئرمین عامر خان ،سینئر نائب صدر محمداسماعیل خان نائب صدر شیر آیاز خان ڈیٹی جنرل سیکرٹری جاوید خان بھی وفد میں شریک تھے اس موقع پر چیف انجینئر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سی اینڈ ڈبلیو اکبر یوب خان کو محکمے سے متعلق خصوصی بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ صوبائی حکومت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ملازمین کے سن کوٹہ پروموشن کی سمیت مطالبات حل کرنے کی مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ محکمہ سی این ڈبلیومیں بدعنوان افسران اور ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائیگا صوبائی حکومت تمام ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :