Live Updates

پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے عمران خان قوم کاوقت ضائع کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا پر توجہ دیں ،حکومت ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ،جے آئی ٹی کی تشکیل مدابرانہ اقدام ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پیر صاحب زمان کی کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 20:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر پیر صاحب زمان اور ضلع نائب ناظم پیر منیر شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی اور میاں نواز شریف کی فتح ہے عمران خان قوم کاوقت ضائع کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا حکومت پر توجہ دیں ہم نے پہلے ہی کہاں تھا کے فیصلے سے کوئی طوفان نہیں آئیگا مسلم لیگ ملک کے اندر جمہور ی اقدار آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی جے آئی ٹی کی تشکیل مدابرانہ اقدام ہے جس سے دووھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی خالق جماعت ہے میاں نواز شریف نے حقیقت میں ملک کو اایشین ٹائیگربنانے کا خواب دیکھا ہے۔

وہ جمعہ کو بنوں میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائی تقسیم کرنے کے دوران کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اکبر علی خان وزیر ،ایم ایس ایف کے صدر اسحاق خان ،سینئر رہنما زاہدان خان ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری عصمت اللہ خان نائب صدر پیر مہر علی شاہ سمیت دیگر لیگی عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے ڈاکٹر پیر صاحب زمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ قبول کرکے صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر توجہ دیں کیونکہ انہوں نے ہر نان ایشو پر قوم کا وقت بے جا ضائع کیا اور کبھی اسلام آباد میں دھرنے اور کبھی حکومت کے خلاف تحریکیں چلائی مگر کہی بھی سرخرو نہیں ہوئے لہذا وہ قوم کے مستقبل مزید ضائع کرنے اور کارکنوں کو سڑکوں پر آنے سے پہلے صوبائی حکومت پر توجہ دیں کیونکہ ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں صوبہ بھر میں کوئی بھی منصوبہ پیش نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ملک میں کھربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کے صفت میں لاکھڑا کیا جو ن لیگ قائدین میاں نواز شریف شہباز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی بہترین پالیسوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارٹی کی ترقی کیلئے خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کی صدارت کیلئے دیرینہ مسلم لیگی رہنما انجینئر امیر مقام کو صوبائی صدر مقرر کرکے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ میں فیصلے شخصی نہیں بلکہ کارکنوں کے رائے کو تسلیم کیا جاتا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات