بنوں ،واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،اندرون شہر پانی کی شدید قلت ،خواتین و بچوں دور دراز سے پانی لانے پر مجبور

جمعہ 21 اپریل 2017 20:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) بنوں میں شہری اور دیہی علاقوں میں محکمہ واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری مساجد اور اندرون شہر پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی بوڑھے خواتین اور بچوں کا دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور بنوں میں سرشام ہی سے لوڈشیڈنگ کے باعث تاریکی چھا جاتی ہے سیاسی سماجی اور ووکلا رہنمائوں نے غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ اور غیر قانونی قائم بجلی آڈوں کے خلاف تحریک چلانے کی دھمکی دیدی ،سماجی تنظیم پاسبان کے جنرل سیکرٹری ملک نیاز علی خان میراخیل، جمعیت علماء اسلام یوتھ ونگ کے مرکزی آرگنائرر شمس قمر قریشی،جے یو آئی (ف)ضلعی رہنما عابدین سورانی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ناظم سٹی ٹو عابد خان،ناظم منڈان ملک خالد ریاض خان ،اے این پی سٹی کے صدر ملک آصف خان ،درانی لورز کے صدر وسیم محسود،آل پاکستان مسلم لیگ بنوں کے سینئر نائب صدر رحمت اللہ کاکاجان ،قومی وطن پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین ملک نور خالق خان وزیر،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رابیاز خان ،انجمن تاجران کے مرکزی سینئر نائب وضلعی صدر ملک مقبول خان ،پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی کونسلر پیر ہارون علی شاہ،سینان درانی ایڈوکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری بخت نیاز خان سکندر ایڈوکٹ سید عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ،انصاف لائر فورم کے رہنما زیشان ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنما ئوں نے بنوں میں جاری غیر اعلانیہ اور دن رات مسلسل لوڈشیڈنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے منتخب نمائندوں سے معاملے کو پارلیمانی سطح پر اُٹھانے کا امطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا بنوں نے ضلع بھر اور دیہی علاقوںمیں لوڈشیڈنگ کا جو سلسلہ شروع کررکھا ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔