بنوں،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار

جمعہ 21 اپریل 2017 20:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی کاروائی ،کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد راکٹ گولوں سمیت گرفتار کرلیا گیا سی ٹی ڈی پولیس کے سپیشل پولیس یونٹ بنوں کو خفیہ اداروں کی طرف سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد کسی بھی وقت ایف آر بنوں کے علاقے سے ہوتے ہوئے بنوں شہر میں داخل ہونگے جو اہم تنصیبات کونشانہ بنائیں گے اس سلسلے میں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ ایف آر بنوں کے ساتھ نزدیکی تھانہ ہوید کی حدود میں واقع سرہ درگہ بحد سیفلی کورونہ میں ایک شخص کو مشکوک سامان کے ساتھ دیکھا گیا ہے اس اطلاع کو مصدقہ جان کر سپیشل پولیس یونٹ نے فوری موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو قابو کرلیا اور ان کے قبضے سے تھیلے میں بند دوعدد پی ار جی سیون راکٹ گولے اور ایک عدد ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا جنہیں بی ڈی ایس سکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنادیاابتدائی تفتیش کے دوران مبینہ دہشت گرد نے اپنا نام ہارون ولد نور بادشاہ ساکن سپین قبر باڑہ خیبر ایجنسی بتائی جو کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان بنوں کے برکت عرف صادق گروپ سے ہے مبینہ دہشت گرد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن سے اہم انکشافات کی متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :