سینٹرسراج الحق کی شیخ رشیدسےملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

عمران خان کوبھی سراج الحق کے ساتھ چلنےکی دعوت دوں گا،شیخ رشیدکی گفتگو،ملک میں کوئی ہالی وڈاداکارنہیں چلےگا،پانامافیصلے کےبعدنوازشریف کومستعفی ہوجاناچاہیے تھا۔سینیٹرسراج الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 17:52

سینٹرسراج الحق کی شیخ رشیدسےملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) :امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشیدسے ملاقات کی،جس میں پاناماکیس فیصلے کے بعدکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ عوامی لیگ شیخ رشیدنے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جماعت اسلامی کابھی اس جدوجہدمیں ساتھ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کوبھی سراج الحق کے ساتھ چلنے کی دعوت دوں گا۔انہوں نے کہاکہ ظالموں کیخلاف آوازاٹھاتے رہیں گے۔اس موقعہ پرسینٹرسراج الحق نے کہا کہ غریب آدمی ووٹ کے بعدٹیکس اور بجلی کے بل دیتاہے پھربھی روتاہے۔ملک میں ظام متحداور مظلوم منتشرہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ہالی وڈاداکارنہیں چلے گا،پانامافیصلے کے بعدنوازشریف کومستعفی ہوجاناچاہیے تھا۔کیونکہ دوسینئرججزنے وزیراعظم کونااہل قراردیاہے۔

متعلقہ عنوان :