جس طرح پرویز مشرف کو گھر بھیجا تھا اسی طرح نواز شریف کو بھی بھیجیں گے ،ْ آصف زر داری

میاں صاحب آپ اپنے گھر نہیں جائینگے کسی اور گھر جائوگے ،ْمدینہ چلے جائیں یا پھرآپ کو لانڈھی جیل میں دوبارہ کھانا دینے کیلئے تیار ہیں ،ْ پنجاب ،ْ بلوچستان ،ْ سندھ اور کے پی کے کو شریف برادران سے نجات دلائینگے ،ْ جب تک شریف برادران کو مٹا کر نہیں رہیں گے ،ْپیچھے لگے رہیں گے ،ْجلسے سے خطاب پاناما کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ایک فیصلہ شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا ملک کے عوام کیلئے ہے ،ْکب تک ملک میں دو قانون چلیں گے ،ْبلاول بھٹو زر داری

جمعہ 21 اپریل 2017 20:12

جھنگ /شاہ جیونہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ جس طرح پرویز مشرف کو گھر بھیجا تھا اسی طرح نواز شریف کو بھی بھیجیں گے ،ْ میاں صاحب آپ گھر نہیں جائینگے کسی اور گھر جائوگے ،ْمدینہ چلے جائیں یا پھرآپ کو لانڈھی جیل میں دوبارہ کھانا دینے کیلئے تیار ہیں ،ْ پنجاب ،ْ بلوچستان ،ْ سندھ اور کے پی کے کو شریف برادران سے نجات دلائینگے ،ْ جب تک شریف برادران کو مٹا کر نہیں رہیں گے ،ْپیچھے لگے رہیں گے۔

جمعہ کو شاہ جیونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہا کہ ہم مخدوم فیصل صالح حیات کو دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اپنے خاندان میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں ہماری فیصل صالح حیات سے درخواست ہے کہ وہ ہماری وائس چیئر مین شپ منظور کریں اور ہمارے ساتھ چلیں ۔

(جاری ہے)

آصف علی زر داری نے کہا کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلعہ فتح کر نا ہے اور شریفوں کو مٹانا ہے ،ْ سابق صدر نے کہاکہ آر اوز نے الیکشن کو ایکسپوز کیا ،ْمخدوم فیصل صالح حیات الیکشن ہمارے نہیں تھے انہیں آر اوز نے ہرایا ہمیں بھی آراوز نے ہرایا ہے انہوںنے کہاکہ آراوزنے دھرتی اور قوم کے ساتھ کیا ہے یہاں نہ پانی ہے نہ ہی بجلی ہے ،ْقرض دوگنا ہوچکا ہے اس عوام کے ساتھ آپ نے کیا ہے ،ْعوام کی خاطر ہم نے جینا بھی ہے اور مرنا بھی ہے ۔

آصف علی زر داری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہزاروں شہیدوں کے غم کو لگا کر کھپے کھپے پاکستان کا نعرہ لگایا ہے ،ْہم نے شہیدذو الفقار علی بھٹو کو بھی دفن کیا ہے ،ْ شاہنواز شہید کو بھی دفن کیا ہے ،ْمرتضیٰ بھٹو کو بھی دفن کیا ہے ،ْبی بی شہید کو دفن کیا ہے اس کے باوجود ہم نے کہا ہے کہ پاکستان کھپے ،ْہم پاکستانی ہیں اور ہم ہی پاکستان کو چلا سکتے ہیں ،ْ پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ سندھ اسمبلی نے گو نواز گو کی قرارردادمنظور کرلی ہے انہوںنے کہاکہ جس طرح ہم نے پرویز مشرف کو گھر بھیجا تھا اب ہم انشاء اللہ نواز شریف کو بھی بھیجیں گے ،ْمیاں صاحب آپ اپنے گھر نہیں جائیں گے کسی اور گھر جائوگے ،ْمجھے پتا ہے آپ اس گھر میں کتنے بہادر تھے جب گئے تھے آپ کے رونے کی آوازیں ہمیں آج تک سنائی دیتی ہیں ۔

آصف علی زر داری نے کہاکہ شاہ جیونہ کی دھرتی سے کہہ رہا ہوں کہ پنجاب ،ْ بلوچستان ،ْ سندھ اور خیبر پختون خوا کو میاں صاحب سے نجات چاہیے ،ْمیاں صاحب آپ سے کام نہیں ہوتے ہیں ،ْ مدینہ چلے جائیں یا پھرمیں آپ کو لانڈھی جیل میں دوبارہ کھانا دینے کیلئے تیار ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب کچھ تو غریبوں پر رحم کریں ۔پانا ما کیس کے فیصلہ پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پانا ما کا یہی کر نا تھا تو یہ ایک ہفتے کی بات تھی اتنی دیر کیوں کر دی آصف علی زر داری نے کہا کہ میاں صاحب ہم ہر طرف سے آپ کے پیچھے لگے رہیں گے ،ْجب تک مٹا کر نہیں رہیں گے پیچھے لگے رہیں گے انہوںنے کہاکہ میاں صاحب آپ کے خلاف یہ میرا پہلا جلسہ ہے ،ْابھی توابتداء عشق ہے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔

آصف علی زر داری نے کہا کہ میں یہاں مخدوم صاحب اور عوام کی دعا لینے آیا ہوں ،ْ شریف برادران سے قوم کا حق واپس لینگے ،ْ انہوںنے کہاکہ مردان کے بعد بلوچستان جارہا ہوں اور انشاء اللہ پورے پاکستان میں نکلونگا اور میاں صاحب سے نجات دلائونگا ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاناما کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ ایک فیصلہ شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا ملک کے عوام کیلئے ہے، ایک قانون شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا قانون غریب عوام کیلئے ہے ،ْ یہ لوگ ماڈل ٹائون میں لوگوں کوگولیاں مارکرقتل کردیں کوئی مجرم نہیں ٹھہراتا لیکن شہید بی بی کی حکومت کو آئین کے ایک ہی آرٹیکل کے تحت ختم کردیا جاتاہے ،ْکب تک ملک میں یہ دو قانون چلیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ پر حملہ کر یں تو بچ جائیں اور ایک خط نہ لکھنے پر گیلانی کو گھر بھیج دیا جاتاہے عوام اور نوجوانوں سے پوچھتا ہوں کیا آپ ان دو قانونوں کو مانتے ہو انہوںنے کہاکہ نہ ہی ہمیں دو پاکستان چاہئیں اور نہ ہی دو قانون، ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے ،ْہم ایسے پاکستان کی جدوجہدکر رہے ہیں جس میں امیر ، غریب ، طاقتوراورکمزورکیلئے ایک ہی قانون ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ مکمل طور پر بری نہیں ہوئے، دو ججز نے آپ کو نا اہل قرار دیا ہے ،ْآپ کیخلاف عوام کی عدالت نے بھی پاناما اور لوڈشیڈنگ پر فیصلہ دے دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے اختتام پر گو نواز گو کے نعرے لگوائے اور کہا ’’ مک گیا تیرا شو ، گو نواز گو نواز‘‘۔