جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری رکھی جائیں گی، ایس ایچ او تھانہ حطار

جمعہ 21 اپریل 2017 20:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ایس ایچ او تھانہ حطار کیڈٹ چن زیب نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے، جرائم پیشہ عناصر کسی صورت بھی رعایت کے مستحق نہیں جن کے خلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری رکھی جائیں گی، عوام جرائم کے خاتمہ اور معاشرے کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس سے تعاون کریں تاکہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں۔

وہ یہاں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ حطار میں تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے درجنوں ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ قانون کی عملداری کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس نظام میں اصلاحات سے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے، آج پورے ملک میں لوگ خیبر پختونخواہ پولیس کی مثالیں پیش کرتے ہیں جبکہ ویلج کونسلوں اور گائوں کی سطح پر پبلک لیزان کمیٹیوں میں مقامی افراد اور بلدیاتی نمائند وں کو شامل کر لیا گیا ہے جن سے ماہانہ بنیادوں پر جرائم کی کمی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالہ سے میٹنگز کی جاتی ہیں جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :