ضلعی انتظامیہ نے ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے ارد و گرد عوامی اجتماح پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 21 اپریل 2017 20:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحانات 2017ء کے دوران امتحانی مراکز کے ارد و گرد 200 گز کی حدود میں ہر قسم کے عوامی اجتماح پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پابندی امتحانات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات کے سلسلہ میں دفعہ144 کے تحت لگائی گئی ہے جو 19 اپریل سی5 جون 2017ء تک برقرار رہے گی اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران ہال کے ارد گرد اکٹھے کھڑے ہونے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔