کوئٹہ: پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور احساس اداروں کی کارروائی

ْ غار میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

جمعہ 21 اپریل 2017 20:05

کوئٹہ/ چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) پاک افغان سرحدی علاقے دالبندین میں سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کا رروائی کر تے ہوئے غار میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر دالبندین کے علاقے سالیان میں واقعہ ایک غار میں کا رروائی کر تے ہوئے تخریب کاری کے لئے چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن جس میں بارودی مواد اور دیگر مواد شامل تھا برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :