چمن:گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی سورج نے آگ اگلنا شروع کردیا

عوام بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمی سے بچنے کیلئے شمسی توانائی استعمال کرتے ہیں ، 12وولٹ کے روز مرہ کے استعمال کرنے والے اشیاء بھیجنے والے بڑے بڑے ڈیلروں نے چمن کے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا

جمعہ 21 اپریل 2017 19:46

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی سورج نے آگ اگلنا شروع کردیا ہے یہاں کے عوام بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گرمی سے بچنے کیلئے شمسی توانائی سے استفادہ کرتے ہیں اور روز مرہ کے استعمال کیلئے شمسی یا بیٹری سے 12وولٹ پر چلنے والے اشیاء استعمال کرتے ہیں لیکن افسوس کہ یہاں چمن کے کندھاری بازار میں 12وولٹ کے روز مرہ کے استعمال کرنے والے اشیاء بھیجنے والے بڑے بڑے ڈیلروں نے چمن کے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہیں لیکن انتظامیہ کے خاموشی کوئی معنی رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہار شہر کے مختلف شہریوں ملک حاجی قاسم خان ملیزئی ، نواب عبد الرازق کاکڑ،حاجی حافظ ، مولوی سید خان، ممتاز تاجر حاجی قیوم ، سید علی نورزئی ، ملک جیلانی خان نورزئی ، اتحاد نوجوان کے عزت آغا، اسد علی اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروںنے نمائندے کے ساتھ کیا انھوں نے مزید بتایا کہ یہاں چمن کے کندھاری بازار میں موجود بڑے سے بڑے ڈیلر وں نے اپنے نرخ نامے شروع کردئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے من مانی قیمت لگا کر 12وولٹ سے چلنے والے اشیاء فروخت کر رہے ہیں انہیں ڈیلروں کو کھلم کھلا ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی خاموشی اور انہی گرانفروشوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے اس صورت حال میں عوام سخت پریشان ہے اورچمن کے کندھاری بازار میں موجود دوکانداروں سے تنگ اچکے ہین انھوں نے سٹی میئر اور ضلعی انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 12وولٹ کے اشیاء فروخت کرنے والے ڈیلروں و دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :