پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی کے خلاف درخواست

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا

جمعہ 21 اپریل 2017 19:24

پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی کے خلاف درخواست
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی ڈرامے دکھانے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر بھارتی ڈراموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا ہے۔ عدالت میں نجی کمپنی کی جانب سے بھارتی ڈراموں پر پابندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیمرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو بھارتی فلمیں اور آئی پی ایل دکھانے کی اجازت دے دی ہے جبکہ بھارتی ڈرامے دکھانے کا درخواست گزار کے پاس لائسنس ہی نہیں ہے۔

لائسنس نہ رکھنے والے بھارتی رامے نہیں دکھا سکتے۔ جبکہ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ پیمرا صرف درخواست گزار کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنا رہا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو بھارتی ڈراموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔ (ایم خالد)